ن لیگ کو ایک اور دھجکا، اہم رہنما گرفتار

 ن لیگ کو ایک اور دھجکا، اہم رہنما گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی ) دوسو ستاسٹھ کنال سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے کا الزام ,ن لیگی رہنماو سابق پارلیمانی سیکرٹری مدثر قیوم ناہرہ کو اینٹی کرپشن نے انکے ڈیرہ سےگرفتار کر لیا۔
 
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما اور سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے ماہی گیری مدثر قیوم ناہرہ کو اینٹی کرپشن نے انکے ڈیرہ سے گرفتار کرلیا ہے- مدثر قیوم ناہرہ ، انکے بھائی موجودہ ایم این اے اظہر قیوم ناہرہ اور والد سلطان احمد ناہرہ کے خلاف ڈی سی گوجرانوالہ نےڈی جی اینٹی کرپشن کو پرچہ درج کرنے کیلئے ریفرنس بھیجا تھا۔ ناہرہ برادران پر غیر قانونی طور پر 267 کنال سے زائد سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام تھا-

ڈی سی گوجرانوالہ لیفٹینٹ (ر) سہیل اشرف نے اینٹی کرپشن کو سلطان احمد ناہرہ، مدثر قیوم ناہرہ، اظہر قیوم ناہرہ ، شہباز چٹھہ اور محکمہ مال کے افسران سمیت 15 افراد پر پرچہ دینے کی استدعا کی تھی ۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان نے حلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے موضع متوکے میں 267 کنال سے زائد سرکاری زمین پر عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا تھا جوکہ ملزمان سے واگزار کرالی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ تاوان کی مد میں ملزمان سے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد پینل رینٹ وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے گا۔ ایف آئی آرز میں مامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer