عابد چوہدری: لاہور پولیس میں بھی کورونا کے وار جاری ، کورونا وائرس کی دوسری لہر میں لاہور پولیس کے اکیس افسران و اہلکار بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ کے مطابق کورونا کی پہلی لہر کے دوران لاہور پولیس کے 04 جوان فرض کی راہ پر قربان ہوئے جبکہ کورونا وباء کی دوسری لہر میں 21 اہلکار متاثر ہوئے ہیں اوروباء سے متاثر ہونے والے اہلکاروں کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔
شہریوں کا تحفظ کرتے ہوئے لاہور پولیس کے 500 افسران و اہلکار کورونا وباء سے متاثر ہوئے جن میں سے475 اہلکاروں نے کورونا کو شکست دیتے ہوئے دوبارہ فرائض سنبھال لئے ہیں، سی سی پی او کا کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کی دوسری لہر میں بھی لاہور پولیس چاق و چوبند ہے اور کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔
پاکستان میں کرونا کیسز کیمجموعی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494ہوگئی ہے, ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42ہزار478ہے، مختلف شہروں میں 295 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں سب سے زیادہ ملتان اسلام آباد لاہور اور پشاور میں مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔