ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل بازار پورا ہفتہ کھلے رکھنے کا فیصلہ

ماڈل بازار پورا ہفتہ کھلے رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ماڈل بازار پورا ہفتہ کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں صوبے میں نئے ماڈل بازاروں اور مزید زرعی فیئر  پرائس شاپس کے قیام کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم اقبال نے کہا کہ عام آدمی کی سہولت کیلئے ماڈل بازار پورا ہفتہ کھلے رکھے جائیں گے، صوبہ کی 142 تحصیلوں میں ماڈل بازار کے قیام کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، جن اضلاع میں ماڈل بازار نہیں ہیں، پہلے مرحلے میں وہاں ماڈل بازار بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی فیئر پرائس شاپس کے قیام کیلئے اربن یونٹ کی مدد سے دکانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا، ماڈل بازاروں کے قیام کامقصدعام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہے اس مقصد کو پورا  کیا جائے۔

میاں اسلم اقبال نے ہدایت جاری کی کہ ماڈل بازاروں میں پارکنگ، لائٹنگ، صفائی اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer