(زیشان نذیر) لاہور پولیس کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا کام آخری مراحل میں پہنچ گیا، سی سی پی او بشیر احمد ناصر نے تمام ایس پیز سے تجاویز مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے انتظامی ڈھانچے میں آپریشن ونگ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا، لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ نئے انتظامی ڈھانچے میں ایس پی سیکورٹی کی ذمہ داریاں بڑھائی جا رہی ہیں، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس پی ڈولفن کی نگرانی کریں گے۔
ایس پی سیکورٹی کی سیٹ اپ گریڈ کر کے ایس ایس پی سیکورٹی میں تبدیل ہو جائے گی، اسی طرح ایس پی سیکورٹی کی ذمہ داریاں بڑھائی جائیں گی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس پی اینٹی رائٹ ،ایس پی مجاہد کی سپر ویژن ایس پی سیکورٹی کریں گے، اسی حوالے سے سی سی پی او آفس میں اجلاس ہوا، آئندہ دو روز میں سی سی پی او اس کا باقاعدہ سٹینڈنگ آرڈر جاری کریں گے۔