سٹی 42: اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور نوید قمر شامل تھے۔
وفد نے بیرسٹر گوہر کی والدہ کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
بیرسٹر گوہر نے تعزیت کے لیے گھر آنے والے پیپلز پارٹی کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔