ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں محکمہ صحت کے ہزاروں سرپلس ملازمین، کھپانے کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں قائم

پنجاب میں محکمہ صحت کے ہزاروں سرپلس ملازمین، کھپانے کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: محکمہ صحت و آبادی کے ہزاروں سرپلس ملازمین کو دیگر محکموں میں کھپانے کے لیے محکمہ سروسز نے ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ہر ڈویژن میں کمشنر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ہر سرکاری محکمے کا ضلعی ہیڈ کمیٹی میں شامل ہوگا۔

کمیٹیاں محکمہ صحت کے سرپلس ملازمین کو مختلف محکموں میں کھپانے کے لیے منصوبہ تیار کریں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جہاں انسانی وسائل کی ضرورت ہوگی، وہاں سرپلس ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

محکمہ سروسز نے ڈویژنل کمیٹیوں کو 15 روز کے اندر جامع پلان تیار کرکے اس پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔

اس سے قبل تمام صوبائی محکموں کو محکمہ صحت کے سرپلس ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم صوبائی محکموں کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر اب ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔