ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 277 ٹریفک حادثات، ایک جاں بحق,328 زخمی

لاہور میں 277 ٹریفک حادثات، ایک جاں بحق,328 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 277 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 328 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والے 102 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 226 معمولی زخمیوں کو حادثات کے مقامات پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی رہی۔