ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہوسکا، باڈی کیمرے اور پینک بٹن منصوبہ ادھورا

پنجاب پولیس اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہوسکا، باڈی کیمرے اور پینک بٹن منصوبہ ادھورا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس اصلاحات کے اعلانات اور ڈیڈ لائن کے باوجود باڈی کیمروں اور پینک بٹن منصوبے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوسکا۔

پولیس حکام تاحال لاہور سمیت پنجاب کے تھانوں کے باہر پینک بٹن نصب کرنے اور اہلکاروں کو باڈی کیمرے فراہم کرنے کا عمل مکمل نہیں کرسکے۔

حکومت نے پولیس کو اپریل 2026 میں اصلاحات پر عملدرآمد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ اس کے تحت 2 ماہ کے دوران 14 ہزار باڈی کیمرے اور 700 پینک بٹن نصب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پینک بٹن اور باڈی کیمروں کی تنصیب کی منظوری جنوری میں دی گئی تھی، تاہم اس منصوبے پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

پولیس اہلکاروں کو ریڈ کے دوران بھی باڈی کیمرے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں، جبکہ پولیسنگ میں شفافیت کے لیے اہلکاروں کو باڈی کیمرے فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

اسی طرح شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے تھانوں کے باہر پینک بٹن نصب کیے جانے تھے، تاہم لاہور سمیت پنجاب میں متعدد مقامات پر یہ تنصیب مکمل نہیں کی جاسکی۔