ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن، 250 سے زائد ورکرز تعینات

لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن، 250 سے زائد ورکرز تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے شہر کے عوامی اور رش والے مقامات پر صفائی کے بہترین انتظامات کے تحت لاہور ریلوے اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف صفائی ستھرائی کے لیے 250 سے زائد ورکرز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر صفائی کے لیے مشینری بھی استعمال کی جارہی ہے۔

نولکھا، ریلوے روڈ، بادامی باغ اور لاری اڈا میں سویپنگ اور واشنگ کے لیے عملہ اور مشینری تعینات ہے، جبکہ برانڈرتھ روڈ، میکلوڈ روڈ، نکلسن روڈ اور دل محمد روڈ پر بھی خصوصی ٹیمیں صفائی کے انتظامات میں مصروف ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او شہریار عارف خان نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور عوامی و رش والے مقامات پر صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے متعلقہ ٹیموں کو صفائی آپریشن مؤثر انداز میں جاری رکھنے اور شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔