ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بادلوں کے ڈیرے، آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی

لاہور میں بادلوں کے ڈیرے، آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:باغات کے شہر لاہور میں بادل منڈلانے لگے ہیں، تاہم گرمی اور حبس کا راج بدستور برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موسم میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

بادلوں کی موجودگی اور ممکنہ بارش کے باوجود شہریوں کو گرمی اور حبس سے فوری ریلیف ملنے کا انتظار ہے۔