اویس کیانی :کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے جولائی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔
نیپرا نے درخواست پر 27 اگست کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق من و عن منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔