ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور سے کراچی جانے والی فلائٹ  میں 12 گھنٹے تاخیر پر مسافر چیخ اٹھے

Alama Iqbal International Airport, Air Blue Flight, Lahore to Karachi flight, Flight late, City42. Passengers; protest
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور ائیرپورٹ پر پرائیویٹ ائیرلائن کی فلائٹ بارہ گھنٹے لیٹ ہو گئی تو مسافروں کا غصہ عروج پر پہنچ گیا۔ مسافروں نے فلائٹ لیت ہونے پر احتجاج شروع کر دیا۔
 آج شب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر   نجی ائیرلائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز  میں12 گھنٹوں کی تاخیر کے بعدمسافروں نے احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کرنے والے مسافروں کی پرائیویت ائیرلائن کے عملے شدید تلخ کلامی ہو گئی۔

 ذرائع کے مطابق پرواز  پرائیویٹ ائیر لائن کی فلائٹ پی اے 411 کو آج پیر کے روز صبح 11 بجے لاہور سے کراچی جانا تھا۔ اس فلائٹ کے مسافر طریقہ کار کے مطابق فلائٹ کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے ائیرپورٹ پر پہنچ گئے تھے اور ضابطہ کے مطابق چیک ان کر لیا تھا، یہ فلائٹ رات 11 بجے بھی روانہ نہین ہو سکی تو مسافر عملہ کی مسلسل ٹال متول سے غصہ میں آ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔

 ائیرپورٹ کے ذرائع نے بتایاکہ مسافروں کو صبح یہ کہہ کر گھروں کو بھیج دیا گیا تھا کہ فلائٹ شام کو روانہ ہو سکے گی۔  شام کے وقت دوبارہ بلاکر پرواز کو تکنیکی مسائل دور نہ ہونے کی وجہ سے  دوبارہ ملتوی کردیا گیا ۔

اس فلائٹ پی اے 411 کے مسافروں نے ناقص سروس سے تنگ آکر پرائیویٹ ائیرلائن کے ائیرپورٹ پر تعینات عملے سے شدید احتجاج کیا اس دوران مسافروں کی عملہ سے  تلخ کلامی  ہوتی رہی۔ مسافروں نے پرائیویت ائیرلائن کے عملے کے رویہ کے  خلاف شدید احتجاج  کیا۔ بعض مسافروں نے ٹکٹ کے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

آخری خبریں آنے تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوا تھا اور فلائٹ بھی روانہ نہیں ہوئی تھی۔