ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

14سال سےکم عمر لڑکے کو ملازمت پربھرتی نہیں کیا جائے گا؛ بل سینیٹ سے منظور

14سال سےکم عمر لڑکے کو ملازمت پربھرتی نہیں کیا جائے گا؛ بل سینیٹ سے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بچوں کے روزگار کی ممانعت کا بل سینیٹ نے منظور کرلیا۔

سینیٹرفوزیہ ارشد نے اسلام آباد میں بچوں کے روزگار کی ممانعت کا بل سینیٹ میں پیش کیا۔ بل کے مطابق 14 سال سےکم عمرکے لڑکے کو ملازمت پربھرتی نہیں کیا جائے گا اور 14 سال سے بڑی عمرکے لڑکے کو کوئی نقصان دہ کام کرنے نہیں دیا جائےگا۔ 

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ 14 سال سے بڑی عمرکے لڑکے سے 3 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جائےگا اور 14 سال سے بڑی عمر کا لڑکا ایسی ملازمت کرسکے گا جس سے تعلیم متاثرنہ ہو۔ 14 سال سے بڑی عمرکے لڑکے سے شام 7 سے صبح 8 بجے تک کی ملازمت نہیں لی جائے گی۔

بل کے مطابق 14 سال سے کم عمربچے کو ملازم رکھنے پر 6 ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، بچے کو نقصان دہ کام کیلئے بھرتی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال تک قید کی سزا ہوگی  جبکہ بچے کوغلامی، جبری مشقت یامسلح تنازعات میں استعمال کرنے پر10 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال قید ہوگی۔

بل کے تحت بچے کو پورنوگرافی کیلئے استعمال کرنے پر10 لاکھ روپے جرمانہ، 3 سال قید کی سزا ہوگی جبکہ منشیات کیلئے استعمال کرنے پر10 لاکھ روپے جرمانہ،3 سال سزا ہوگی۔