ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج 

 پنجاب یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:  پنجاب یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور ہاسٹلز میں رہائش کی سہولتیں بہتر کرنے کا مطالبہ کیا۔
ہاسٹلزکی کمی اور سہولیات کےفقدان کے مسئلے کو لے کر سٹوڈنٹس نے آج لاہور پریس کلب کے سامنے جا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 
سٹوڈنتس کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز مین رہنے کے ضرورتمند سٹوڈنتس کی بڑھتی تعدادکےباعث رہائش کامسئلہ سنگین ہو چکا ہے۔
کمرے کم ہیں، ہاسلٹلز مین جگہ حاصل کرنے کے غرورت مند سٹوڈنٹ زیاد ہ ،یونیورسٹی ہاسٹل سٹوڈنٹس کے لئے ناکافی ہو چکے ہیں۔
احتجاج کرنے والے سٹوڈنتس نے حکومت سے اس صورتحال کافوری نوٹس لینےکامطالبہ کیا اور درخواست کی کہ ہاسٹلز میں اکوموڈیشن کی سہولیات بہتر کی جائیں اور ضرورت کے مطابق نئے ہاسٹلز تعمیر کرنے کے لئے انتظام کروایا جائے۔ 

سٹوڈنٹس نے بتایا کہ ہاسٹل  میل ستوڈنتس سے لے کر لڑکیوں کو دیئے جا رہے ہیں۔  بوائز کی تعداد اس وقت  26 ہزار ہے، ان سے دو ہاسٹل واپس لئے جا چکے ہیں۔

سٹوڈنٹس نے بتایا کہ یونی ورسٹی کی فیسوں مین دوگنا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

یونی ورسٹی مین آکری مرتبہ ہاسٹل کی تعمیر  1992 میں ہوئی تھی۔

سٹوڈنٹس نے کہا۔  ہاسٹلزمیں سہولیات نہ ملیں توتعلیم متاثرہوگی۔