ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تقریب کےنام سے مجرا، آرگنائزر بھاگ گئے، پانچ کو ہتھکڑی لگ گئی

 لاہور میں تقریب کےنام سے مجرا، آرگنائزر بھاگ گئے، پانچ کو ہتھکڑی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:  لاہور میں  بھاری مالیت کے ٹیکٹ فروخت کر کے ڈانس کی محفل سجانے والے قانون کے حرکت میں آنے سے پہلے ہی بیرون ملک فرار ہو گئے۔

لاہور کے قلب میں غیراخلاقی تقریب منعقد کر کے اس میں ڈانس، مجرے،  فوٹوشوٹ اور ویڈیوز بنانے  کاواقعہ  یکم اگست کو نصیر آباد تھانہ،  گلبرگ 3 میں ہوا تھا۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اس تقریب کی قانون کے مطابق پولیس سے  اجازت لی گئی تھی۔  پولیس نے شام 6 سے 10 بجے تک تقریب کرنے کی اجازت دی تھی ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ اب اس  تقریب کے آرگنائزرز بیرون ملک فرار ہوگئے  ہیں۔
تقریب کے آرگنائزروں میں حسین عرف حسینا ، چاہت اور عالیہ شامل ہیں۔

 پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ ہوش مدہوش کے نام سے تقریب کی بکنگ زنان خانہ نامی کمیونٹی نے کروائی تھی۔ پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس تقریب میں شرکت کے لئے 1500  روپےسے 5000  روپے تک مالیت کا ٹکٹ بھی رکھا گیا تھا۔
پنجاب حکومت نے اس نام نہاد تقریب کے نام سے کی جانے والی غیر اخلاقی حرکتوں کا نوٹس لیا تو  اس کے  بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
جنان سندھو ، خان حسینہ اور رحمت ظفر سمیت 5 ملزمان کو گرفتاربھی کیا گیا ہے جب کہ بتایا جا رہا ہے کہ   اس  تقریب کے آرگنائزرز بیرون ملک فرار ہوگئے  ہیں۔