سٹی 42: کین کمشنر پنجاب نے صوبے کی 8 شوگرملز کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دےدیا
جائیداد قرق کرکے زمینداروں کو ادائیگیاں کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا ، کین کمشنر نوید شہزاد مرزا نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں،چنار شوگرملز تاندلیانوالہ، طارق کارپوریشن شوگرملز جڑانوالہ کی جائیداد قرق کیجائیگی۔
تاندلیانوالہ ون شوگر ملز، تاندلیانوالہ ٹو شوگر ملز کی جائیداد بھی قرق کی جائے گی،کشمیر شوگر ملزجھنگ اوراتفاق شوگر ملز بہاولپور کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا، مذکورہ شوگرملز کو کسانوں کی ادائیگیاں کرنے میں ڈیفالٹ قرار دیا گیا
کین کمشنر پنجاب نے کہا ڈپٹی کمشنرز ادائیگیاں کروائیں یا جائیداد قرق کریں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App