ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے اشعب عرفان نےامریکی سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کے اشعب عرفان نےامریکی سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا جونز کریک اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

 12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کے اشعب نے ملائیشین پلیئر کو شکست دی۔

 ملائیشین پلیئر نیتھن کیوے کے خلاف اشعب عرفان نے 40 منٹ میں 1-3 سے فتح حاصل کی۔

 پاکستانی پلیئر نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرکے مسلسل 3 گیمز جیتے۔

 نیتھن کے خلاف فائنل میں اشعب کی جیت کا اسکور 8-11،11-2، 11-2 اور 11-6 رہا۔

 واضح رہے کہ یہ رواں سال اشعب عرفان کا تیسرا پی ایس اے ٹائٹل ہے۔