14اگست کو صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز انائونس ہونے پرمیں حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، معروف اداکار شبنم

 14اگست کو صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز انائونس ہونے پرمیں حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، معروف اداکار شبنم
کیپشن: Famous actor Shabnam ,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : پاکستانی فلمی سکرین پر طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی معروف اداکار شبنم کا کہنا ہے کہ  14اگست کو صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز انائونس ہونے پرمیں حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔

 معروف اداکار شبنم نے کہا کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہوئی ہے کہ حکومت نے میری فنی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے مجھے صداتی ایوارڈ دینے کافیصلہ کیا ہے ۔میں نے کئی دہائیوں تک پاکستانی فلمی صنعت کیلئے اپنی خدمات پیش کیںاور فلمی شائقین نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بلاشبہ فنکاروں کیلئے اصل ایوارڈ عوامی پذیرائی ہوتا ہے ۔لیکن حکومتی سطح پر ملنے والی عزت افزائی کی ایک خاص اہمیت ہوتی ہے ۔ مجھے اس بات کاکوئی شکوہ نہیں ہے کہ مجھے تاخیر سے ایوارڈ دیا جا رہا ہے ۔

شبنم نے کہا میں 23مارچ کو ایوارڈ وصول کرنے کیلئے پاکستان آؤںگی۔