ہر کوئی مجھ سے بہتر ہے، کبھی نہیں کہا اچھا باؤلر ہوں: نسیم شاہ

ہر کوئی مجھ سے بہتر ہے، کبھی نہیں کہا اچھا باؤلر ہوں: نسیم شاہ
کیپشن: Naseem shah,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نےعاقب جاوید کے سوال پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی20 لیگ میں نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ سابق کرکٹر عاقب جاوید نے زمان خان کو آپ سے بہتر بولر قرار دیا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں سے نہیں کیا، نہ ہی کہا کہ میں ایک اچھا باؤلر ہوں یا میں کسی سے بہتر ہوں؟۔

نسیم شاہ نےکہا کہ میرا بنیادی ہدف ٹیم کی فتوحات میں حصہ ڈالنا اور وکٹیں لینا ہے کبھی بھی ٹیم کے ساتھیوں سے خود کو جانچنے کی کوشش نہیں کی۔ نسیم شاہ نے کہا کہ دیکھیں! ہر کوئی مجھ سے بہتر ہے، میں نے کبھی اس بات پر زور نہیں دیا کہ مجھے دوسروں کے مقابلے میں بہتر بننا ہے۔ 

قبل ازیں پی ایس ایل کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے زمان خان دنیا کے بہترین ڈیتھ اوورز کے گیند باز قرار دیتے ہوئے انہیں ون ڈے اور ٹی20 میں پاکستانی بالنگ لائن میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔