لیگی رہنما اسحاق ڈار بڑی مشکل میں پھنس گئے

Ishq Dar, PMLN, Lahore High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سے نااہل کروانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

 جسٹس شکیل احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن کو اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا، چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن تاحال فیصلہ نہیں کر رہا۔

 درخواست گزار نے کہا کہ اسحاق ڈار کو سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کیس میں کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے جس پر عمل نہیں کیا جا رہا، لہذا عدالت انکی سینیٹر شپ سے نااہل کرنے کا حکم دے۔

 دوران سماعت عدالت میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین نے جواب جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد ستمبر تک ملتوی کر دی۔