ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ہاؤسنگ سکیم کے سی ای او پر کروڑوں روپے ٹیکس عائد

معروف ہاؤسنگ سکیم کے سی ای او پر کروڑوں روپے ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) طارق گارڈن ہاؤسنگ سکیم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرایف بی آر کے ریڈار پر آگئے،ایف بی آر نے سی ای او طارق گارڈن ہیشم اسامہ خان پر 9کروڑ روپے ٹیکس عائد کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سی ای او طارق گارڈن ہیشم اسامہ خان کا سال 2014 کا انکم ٹیکس آڈٹ کرکے 9کروڑ روپے ٹیکس عائد کردیا ہے۔ایف بی آر نے طارق گارڈن کے سی ای او کی بنک ٹرانزیکشنز کا سراغ لگا کر ٹیکس عائد کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے طارق گارڈن سکیم کے سی ای او ہیشم اسامہ خان کی تقریباََ 2 ارب روپے کی بنک ٹرانزیکشنز کا ریکارڑ اکٹھا کررکھا تھا۔ طارق گارڈن کے سی ای او نے ایف بی آر کے فیصلہ کے خلاف کمشنر اپیلز کے پاس اپیل دائر کردی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer