(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے آئی سی سی کے ٹرانسکرپٹ پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو جواب جمع کروادیا۔ سابق کپتان کہتے ہیں کہ بورڈ کے پاس کچھ نہیں ہے، راشد لطیف عطاالرحمن کے سوالوں کے جوابات دیں ۔
قذافی اسٹیڈیم کے باہر سابق کپتان سلیم ملک کی دھواں دھار بلے بازی ، 20 برس بعد سلیم ملک نے اہم راز افشاکردئیے، آئی سی سی ٹرانسکرپٹ پر پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو جواب جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ ان پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے ۔ سلیم ملک کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ آئی سی سی نے پی سی بی سے کچھ مانگا ہے اگروہ بورڈ سے کچھ مانگتے تو وہ مجھے بھی لیٹر لکھتے۔
سلیم ملک نے کہا کہ سابق کپتان راشد لطیف نے اپنی کپتانی کے چکر میں پوری ٹیم کوخراب کیا، راشد لطیف ہمت کریں اور عطاالرحمن کے سوالوں کے جواب دیں، سلیم ملک نے کہا کہ عمر اکمل کیس میں پی سی بی نے کھیلوں میں عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ غلط ہے یہ صرف اور صرف پیسے کا ضیاع ہے۔
راشد لطیف اصل قصور وار ہے ، جس نے اپنی کپتانی کے لیے پوری ٹیم کو قربان کیا، راشد لطیف ساتھی کھلاڑیوں کو بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتا تھا، سابق کپتان سلیم ملک
— Arslan Jutt (@ArslanJutt43) August 18, 2020
صحافیوں کے بارے میں جو کہا گیا وہ خود ویڈیو میں سن لیں۔۔۔ #SaleemMalik #RashidLatif pic.twitter.com/XiwxdtIf2h