ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد : وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے،   وزیراعظم نے انطالیہ میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا کامیاب سفارتی دورہ اختتام پذیر ہوگیا اس دورے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی وزراء بھی وفد کا حصہ تھے، جبکہ اعلیٰ سطح کی سفارتی و حکومتی شخصیات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔

دورے کے اختتام پر انطالیہ ایئرپورٹ پر ترک حکام نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔ وزیراعظم نے انطالیہ میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ خطے میں امن، عالمی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے ساتھ اقتصادی، سفارتی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔