ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا ؛ امریکی میڈیا

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا ؛ امریکی میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکی ٹی وی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران مذاکرات کے شیڈول کی تصدیق نہیں کی۔پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا۔

امریکی وفد کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کی تھی جبکہ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل تھے۔ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کر رہے تھے اور ایرانی وزیر خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔