ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کا جھانسہ دے کر  سپروائزر کی سکیورٹی گارڈ خاتون سے  زیادتی

 شادی کا جھانسہ دے کر  سپروائزر کی سکیورٹی گارڈ خاتون سے  زیادتی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع نجی مال میں سکیورٹی گارڈ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نجی مال میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ سکیورٹی سپروائزر زین  نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق جب خاتون نے شادی کے لیے اصرار کیا تو ملزم نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی تنخواہ بھی روک لی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موچی پورہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔