ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرایوں میں کمی کا اعلان، نئی لسٹیں آج آویزاں ہوں گی

کرایوں میں کمی کا اعلان، نئی لسٹیں آج آویزاں ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے متحرک ہو گیا ہے، جس کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ ہاؤس میں حکام اور ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹرز نے مشاورت کے بعد کرایوں میں 5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا اور اس کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق آج ہی نئی کرایہ لسٹیں مرتب کر کے آویزاں کر دی جائیں گی، جبکہ کرایوں میں کمی پر آج سے عملدرآمد شروع کروا دیا جائے گا۔

رانا محسن نے کہا کہ نئے کرائے نامے آویزاں نہ کرنے یا خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔