ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھ یاتریوں کی لاہور آمد، مختلف مذہبی و سیاحتی مقامات کی سیر

سکھ یاتریوں کی لاہور آمد، مختلف مذہبی و سیاحتی مقامات کی سیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:لاہور میں سکھ یاتریوں کی آمد کے بعد مختلف مذہبی اور سیاحتی مقامات کی سیر کا سلسلہ جاری ہے۔

یاتریوں نے گردواروں کی زیارت کے ساتھ شہر کے دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا اور مقامی کھانوں اور خریداری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

سکھ یاتریوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس نہیں ہو رہا کہ وہ کسی دوسرے ملک میں آئے ہیں۔ ان کے مطابق یہاں کے لوگ بے حد محبت اور عزت دیتے ہیں۔

یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شاپنگ اور پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں ہر ماہ پاکستان آنے اور یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔