ویب ڈیسک:افغانستان کے سابق کرکٹر شاپور زدران ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
38 سالہ شاپور زدران کی طبی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ان کے اہلِ خانہ نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے اپڈیٹس شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ شاپور زدران نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے میچز میں 43 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 37 وکٹیں اپنے نام کیں۔
شاپور زدران نے فرنچائز کرکٹ میں بھی مختصر مگر مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے 2025ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔