ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا ایران کشیدگی میں نیا موڑ، ٹرمپ کا کل"سرپرائز"اعلان متوقع

امریکا ایران کشیدگی میں نیا موڑ، ٹرمپ کا کل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں ایک نئی پیش رفت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جہاں واشنگٹن کی جانب سے آئندہ چند گھنٹوں میں کسی اہم اعلان کے اشارے دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ایران سے متعلق صورتحال میں مثبت پیش رفت ممکن ہے اور جلد کوئی غیر متوقع اعلان سامنے آ سکتا ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی قسم کا باضابطہ معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کی بندرگاہوں پر عائد امریکی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگلے روز ایک نہایت اہم اور بااثر شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، جسے نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی امور کا بھی گہرا ادراک ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ اسی موقع پر ایک غیر معمولی پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، جہاں ممکنہ پیش رفت سے متعلق تفصیلات سامنے آسکتی ہیں۔

دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز کو کمرشل جہازوں کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس اقدام کو سیز فائر سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اگر کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔