ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

 برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 9 فیصد کمی کے بعد یہ 90 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جبکہ  ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ساڑھے 11 فیصد کمی کے بعد 83 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سپلائی میں بہتری اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی کے باعث تیل کی قیمتوں میں نرمی دیکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں کپاس، گندم، سویا بین، ربڑ اور کوئلے کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان سامنے آیا ہے، جو صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے مثبت اشارہ ہے۔

ادھر  امریکا نے مختلف ممالک کو مزید ایک ماہ کیلئے روسی تیل خریدنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے عالمی سپلائی چین کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو عالمی سطح پر مہنگائی میں بھی کمی آ سکتی ہے، جس کے مثبت اثرات پاکستان سمیت دیگر ممالک کی معیشت پر پڑیں گے۔