سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 280.62 روپے سے بڑھ کر 280.72 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہناہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا گیا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر13 پیسے مہنگا ہوکر 282.30 روپے پرآگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 27 پیسے مہنگاہوکر 320.98 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.24 روپے مہنگا ہوکر 374.74 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے بڑھ کر 77.03 روپے، جبکہ سعودی ریال 7 پیسے مہنگا ہوکر 75.24 روپے پر پہنچ گیا۔