ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد نان اور روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے حکم پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق 100 گرام چپاتی 10 روپے میں فروخت کی جائے اور 120 گرام نان 15 روپے میں فروخت ہوگی۔ اس کے علاوہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے طے کی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ تندور مالکان فوری نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہنرخ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف شہری شکایت درج کرائیں۔