سٹی 42 : پاکستانی سکواش پلئیر اشعب عرفان نے سینٹ لوئس اوپن 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
20 سالہ اشعب عرفان نے آر سی پرو سیریز، سینٹ لوئس میں 15000$ کے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔ اشعب عرفان نے برطانوی کھلاڑی چارلی لی کو فائنل میں 3-0 سے شکست دی۔
37 منٹ تک جاری فائنل میں اشعب نے چارلی کو (11-7, 11-2, 11-7) سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا ۔
کوچ عرفان جہانزیب مسعود کا کہنا ہے کہ اشعب موجودہ وقت میں ورلڈ رینکنگ میں 66 ویں نمبر پر ہیں، اشعب کی یہ جیت اسکواش کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت اشعب کی انتھک محنت، لگن اور استقامت کا نتیجہ ہے۔ اس فتح کے بعد، اشعب کی رینکنگ میں 66 سے 57 ویں نمبر پر آنے کا امکان ہے۔