سٹی42:ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ماسکومیں روسی صدرولادیمیرپیوٹن سےملاقات، ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کاپیغام پہنچایا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے جامع سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدےکودونوں ملکوں کےدرمیان تعاون کی اہم پیشرفت قراردیا، کہاروس کےساتھ معیشت اوردفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کومزیدفروغ دیاجائےگا۔
روسی صدرپیوٹن نےایران اورروس کےدرمیان مضبوط تعلقات کےعزم کااعادہ کیا،کہادونوں ملک مختلف علاقائی اورعالمی امورپریکساں موقف رکھتےہیں۔
خیالات کی ہم آہنگی ایران اورروس کےقومی مفادات کےتحفظ اورامن واستحکام کوبرقراررکھنےکااہم ذریعہ ہے۔