سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے میں 300 سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

Sri Lanka Women's Cricket Team, City42, New Cricket record, world record score, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے میں 300 سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

جنوبی افریقا ویمن کیخلاف میچ میں سری لنکا نے 302 رنز کا ہدف 33 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔سری لنکا ویمن نے 301 کے جواب میں چار وکٹ پر 305 رنز بنائے، یہ ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا رنز کا تعاقب ہے،سری لنکن کپتان چمری اتاپتو 195 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں، چمری اتاپتو کا اسکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔