سلمان خان کے گھر فائرنگ کیلئے کتنی رقم دی گئی،کیا پیشکش کی گئی؟ تحقیقات میں نیا انکشاف

سلمان خان کے گھر فائرنگ کیلئے کتنی رقم دی گئی،کیا پیشکش کی گئی؟ تحقیقات میں نیا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کے واقعے میں دوران تحقیقات نیا انکشاف ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق  پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے گھر فائرنگ کیس میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو بدھ کی رات ریاست ہریانہ سے حراست میں لیا گیا،  اس شخص نے لارنس بشنوئی گینگ اور شوٹروں کے درمیان رابطہ کار کے طور پر کام کیا جبکہ 24 سالہ شوٹر وکی گپتا اور 21 سالہ ساگر کمار پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔

 پولیس ذرائع کے مطابق شوٹر ساگر کمار اور اس کے ساتھی وکی گپتا دونوں کو مبینہ طور پر فائرنگ کرنے کیلئے 4 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی تھی جس میں سے1 لاکھ روپے پیشگی دیئے گئے تھے۔

 سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے کا مقصد صرف سلمان خان کو ڈرانا تھا انہیں قتل کرنا نہیں تھا۔