سٹی42: بولی ووڈ کے لیجنڈری ایکٹر شاہ رخ خان نے بیٹی کی پہلی فلم کیلئے 200 کروڑ داؤ پر لگا دیئے.
بھارت میں شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا کی ڈیبیو فلم ’کنگ‘ کیلئے اربوں روپے کا رسک لے لیا ہے۔سجوئے گھوش اور سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
سہانا کی اس پہلی فلم میں شاہ رخ خان خودبھی کام کریں گے اور لگاتار تین بلاک بسٹر فلموں کے بعد کنگ خان کی نئی فلم بھی انٹرنیشنل معیار کی ہوگی۔فلم ’کنگ‘ کو انٹرنیشنل معیار کی بنانے کیلئے سدھارتھ آنند ہالی وڈ سے متعدد اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ٹیم میں لانے کیلئے کوشاں ہیں۔’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس مئی سے ہوگا اور اسے 2025 کے دوسرے ہاف میں ریلیز کیا جائے گا۔