(ویب ڈیسک)سونا مہنگا ہو گیا،ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 32 ہزار 400 روپے ہے، 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 513 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 991 ڈالر ہے۔