الیکشن کی صف بندیاں شروع? عمران خان اور سراج الحق میں اہم معاملات پر ٹیلے فونک گفتگو

imran,khan,sirajul,haq,
کیپشن: imran,khan,sirajul,haq,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  نے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

 تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے چئیرمین نے جماعت اسلامی کے امیر سے ملکی سیاسی صورتحال، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔عمران نے کہا کہ حکومت کو ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، انہوں نے کہا کہ قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو باہم ملکر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔ اس موقع پر امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا اور دونوں قائدین کا روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت و منظوری سے پرویز خٹک اور اسد قیصر جماعت اسلامی سے روابط آگے بڑھانے کا فریضہ سرانجام دیں گے۔