ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی نور عالم خان کا اہم بیان

 تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی نور عالم خان کا اہم بیان
کیپشن: Noor Alam Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی نور عالم خان  ہم اپوزیشن والے ہیں، کہا کہ سابقہ وزرا کےنام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے باغی کارکن نور عالم خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ ہم اپوزیشن والے ہیں حکومت بیٹھیں ہیں نہ بیٹھیں گے ہم بیس لوگ ہیں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ نور عالم خان نے مطالبہ کیا کہ سابقہ اور موجودہ حکومت کے وزرا کے نام ابھی سے ای سی ایل میں ڈال دیں۔بعد میں پتا چلتا ہے کوئی پشاور سے بھاگ رہا ہے کوئی کہیں سے۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، اگر پیٹرول اور گیس نہیں ہے تو آپ کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے اس کا بندو بست کریں، ہر جگہ ریالٹی مل جاتی ہے میرے علاقے ورسک ڈیم ہے ان لوگوں کو نہ گیس دی جاتی ہے نہ بجلی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر شناختی کارڈ کے بغیر دو کلو چینی نہیں مل رہی، یہ سرا سر زیادتی ہے کہ دو کلو چینی اور گھی کے لئےشناختی کارڈ دیکھا جاتا ہے، ہرآنے والی حکومت کہتی ہے کہ پچھلی حکومت نے خزانہ خالی کردیا، ہمیں بتایا جائے کہ کس طرح خزانہ خالی ہوتا ہے۔

ہر اس بندے کا احتساب ہونا چاہیے جس نے ہیلی کاپٹر اور لینڈ کروزر کا استعمال کیا، مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ پیسے لئےاگر میں نے پیسہ لیاہو یا ضمیر پیچا ہو میں خانہ کعبہ جانے کو تیار ہوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer