ویب ڈیسک:دنیا کا امیر ترین شخص اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر آمنے سامنے آگئے، ایلون مسک کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹوئٹر نے قانون کا سہارا لے لیا۔
کچھ دن قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش کی تھی، جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے تحفظ بل کی مدد حاصل کرلی ہے۔
رائٹرز کے مطابق کمپنی نے اسٹاک مارکیٹ میں اپنے شیئرز کی فروخت روکنے کے لیے امریکی قانون کے تحت شیئرز ہولڈز کا تحفظ کرنے والے بل کو اپنایا ہے، جس کے بعد کمپنی کے شیئرز کو خریدا نہیں جا سکتا۔ ایلون مسک نے دو دن قبل ٹوئٹر کے ایک شیئر کی قیمت تقریبا 55 ڈالر لگا کر پوری کمپنی کو 41 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی۔
لیکن اب تحفظ بل کے تحت کوئی بھی شخص ٹوئٹر کے تمام شیئرز ایک ساتھ نہیں خرید سکتا۔ ایلون مسک کی آفر کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے، جس کے بعد کمپنی نے قانونی بل کو اپنایا، جس کے تحت اب کوئی بھی شخص ٹوئٹر کے تمام شیئرز بیک وقت نہیں خرید سکتا۔
Taking Twitter private at $54.20 should be up to shareholders, not the board
— Elon Musk (@elonmusk) April 14, 2022
یاد رہے اس وقت ایلون مسک کے پاس ٹوئٹر کے سب سے شیئرز موجود ہیں۔
ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کی ٹوئٹ سے پہلے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال نے ایلون مسک کے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہونے کی ٹوئٹ کی تھی، جس پر ایلون مسک نے شکریہ بھی ادا کیا۔
لیکن جس دن ایلون مسک نے آفیشلی ٹوئٹر ٹیم میں شامل ہونا تھا ، انہوں نے اس سے انکار کر دیا، اور ساتھ ہی ٹوئٹر خریدنے کی ہی ٹوئٹ کر دی۔