ٹورنٹو ،کینیڈا میں مسجد کے باہر نمازیوں پر فائرنگ،پانچ زخمی

toronto police patrolling in Scarborough
کیپشن: toronto police patrolling in Scarborough
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں نماز تراویح پڑھ کر مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ ، 5 نمازی زخمی ،اسپتال داخل کرادیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق  ٹورنٹو کے علاقے سکاربرو کی  مسجد  کے باہر  ایک گذرتی کار سے کم از کم چھ فائر کئے گئے  فائرنگ کے نتیجے میں 5 نمازی زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ رڈزک کے مطابق زخمیوں کو مذہبی عقائد کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا یا کوئی ذاتی رنجش تھی اس کا تعین نہیں ہوسکا تفتیش جاری ہے ۔

 دوسری طرف سکاربرو مسلم کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹرندیم شیخ  نے فائرنگ کے  واقعے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔