ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیوایم نےعمران خان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی

ایم کیوایم نےعمران خان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی
کیپشن: Khalid Maqbool Siddiqui
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان سازش ثابت کردیں ایم کیو ایم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے لیاقت آباد کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف کاغذ نہ لہرائیں بلکہ ثابت کریں انکے خلاف سازش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ،میاں نواز شریف اور پھر عمران خان سے کہا جس کی پاس نمبر زیادہ ہو اس کو اقتدار کا حق ہے، عمران خان کے ساتھ اقتدار نہیں انصاف مانگنے کیلئے شامل ہوئے تھے لیکن عمران کے جلسہ نے ثابت کردیا کہ آپ اقتدار کیلئے یہ سازش کررہے ہیں۔

انہوں نےمزیدکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ عدالتی کمیشن بنا کر ثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے وہ وزیراعظم بنے، اگر ہمارے معاہدے پر عمل نہیں ہوا تو ہم زیادہ عرصہ انتظار نہیں کریں گے، پھر اپوزیشن کی نشستیں اور سڑکیں ہمارا انتظار کر رہی ہیں۔