ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فردوس عاشق اعوان کی اچانک طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل

 فردوس عاشق اعوان کی اچانک طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل
کیپشن: Firdous Ashiq Awan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی۔خرابی صحت پر ان کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اچانک صحت خراب ہوگئی جس پر انہیں فوراً ہسپتال داخل کرلیاگیا، طبیعت نازساز ہونے پر فردوس عاشق اعوان کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں داخل کروا دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہناتھا کہ تاحال کوئی وہ ٹھیک نہیں ان کو علاج جاری ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  فردوس عاشق اعوان کا بلڈ پریشر کم ہوا تھا،فردوس عاشق اعوان کی سستے بازار کے دورے کے بعد طیعت خراب ہوئی تھی۔

قبل ازیں ٹویٹر پر انہوں نے متعدد ٹویٹس بھی کئے تھے،ان کاکہناتھا کہ آج صبح پٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس متشدد جتھے نواں کوٹ پولیس سٹیشن پر حملہ آور ہوئے۔ جہاں رینجرز اور پولیس اہلکار محبوس ہوگئے اور تقریباً 6پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ متشدد جتھے DSP نواں کوٹ سمیت 12پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغواء کرکے اپنے مرکز میں لے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer