پاکستان فٹ بال فیڈریشن تنازع، فیفا ہاؤس کے چارج کے معاملے پر بڑی پیش رفت

PFF issue break through
کیپشن: PFF issue break through
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان فٹ بال فیڈریشن تنازع، فیفا ہاؤس کے چارج کے معاملے پر بڑی پیشرفت،پی ایف ایف انجنئیر اشفاق گروپ کے سربراہ سید اشفاق حسین نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ سے ملاقات میں  اپنا مؤقف پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن تنازع سے متعلق انجنئیر اشفاق گروپ کے سربراہ سید اشفاق حسین نے  وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا سے ملاقات میں اپنے مطالبے پیش کردئیے،ملاقات میں پاکستان کی فیفا رکنیت معطل ہونے کے بعد کی صورت حال کاجائزہ لیا گیا۔
سید اشفاق حسین نے وفاقی وزیر کو نارملائزیشن کمیٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا، فیفا ہاؤس کی واپسی کو نارملائزیشن کمیٹی کی ازسر نو تشکیل اور پی ایف ایف انتخابات کے روڈ میپ سے مشروط کردیا گیا ہے، سید اشفاق حسین نے ملاقات میں مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف کے شفاف انتخابات کروانےکے لیےچارج دیا تھا مگر 18 ماہ میں نارملائزیشن کمیٹی نےانتخابات کی جانب عملی قدم نہیں  اٹھائے۔

ان کامؤقف ہے کہ ہارون ملک کی قیادت میں  نارملائزیشن کمیٹی جانبدارہوچکی ہے اور کمیٹی میں تمام اسٹیک ہولڈرز گروپس کی برابر نمائندگی ہو نی چاہیے، نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کا روڈ میپ دے تو فیفا ہاؤس کا چارج واپس کرنے کو تیار ہیں، کمیٹی کا لانگ ٹرم پلان نا قابل قبول ہے۔

دوسری جانب نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک کینڈا سے واپسی پر وفاقی وزیر سے ملاقات کریں گےجس میں معاملے پر مزید گفتگو ہوگی، فیفانےفٹ بال ہاؤس کاچارج نارملائزیشن کمیٹی کو واپس ملنے تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کررکھی ہے۔ 

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی