الخدمت فاؤنڈیشن کا رمضان راشن فوڈ پروگرام شروع

Alkhidmat Foundation
کیپشن: Alkhidmat Foundation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اناشیہ پاشا:الخدمت فاؤنڈیشن نے رمضان راشن فوڈ پروگرام کا آغاز کردیا جس کا مقصدکورونا کی تیسری لہر میں  مہنگائی سے ستائی عوام کی خدمت کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن نے رمضان راشن فوڈ پروگرام کا آغاز کردیا، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ الخدمت کے رضا کار احسن انداز میں کام کررہے ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمدسلمان بلوچ نے الخدمت فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔صدرالخدمت لاہور انجینئر احمد حماد رشید، جنرل سیکرٹری ملک شفیق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مغیث قریشی نے فوڈ پروگرام کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ وسطی پنجاب جبران بٹ ان کے ہمراہ تھے.

احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ الخدمت کے رضا کار شاندار انداز سے کام کررہے ہیں ،کورونا کی تیسری لہر میں مقصد مہنگائی سے ستائی عوام کی خدمت کرنا ہے، الخدمت فاؤنڈیشن فوڈ پیکٹ کی تیاری احسن انداز سے کررہی ہے۔

 دوسری جانب پی پی 160  میں  جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس  میں  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ،رہنما جماعت اسلامی محمد مشتاق بٹ ،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ ، پی پی امیر سید مستقیم معین ، جنرل سیکرٹری پی پی 160 حافظ احمد عمیر، میاں محمد اشرف ، سہیل فروغ ، اشتیاق احمد ، اعجاز احمد عالم ،نذیر احمد چو دھری ، حذیفہ بٹ ، مفتی محمد عمر ، حسن اعجاز ، امجد علی ،عتیق الرحمٰن مغل ، سید زین شاہ ، عبیدالرحمٰن ، ندیم یاسین ،طارق ظفر ، نعیم الرحمٰن ، یاسین گجر اورمنیب احمد نے شرکت کی۔ شرکا کیلئے چودھری آصف گجر کی جانب سے افطار کا انتظام بھی کیاگیاتھا۔