ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا

کسٹمز میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) کسٹمز انٹیلی جینس میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا، سپرنٹنڈنٹ کسٹم انٹیلی جینس محمد یونس قادری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر انہیں ایکسپو سنٹر قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کسٹم انٹیلی جینس محمد یونس قادری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹمز انٹیلی جینس محمد یونس قادری کو ایکسپو سنٹر میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ کسٹمز انٹیلی جینس یونس قادری کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔ محمد یونس قادری کو چند روز قبل ملیریا ہوا، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹیو نکلا۔

صدر کسٹمز ایسوسی ایشن امیر حیدر نے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع کسٹمز انٹیلی جینس کے دفتر کو فی الفور سیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جینس کے دفتر کو ڈس انفیکٹ اور تمام سٹاف کے ٹیسٹ کروائے جائیں۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک میں کورونا وائرس سے مزید 8 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 143 ہوگئی جبکہ 465نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7481 تک پہنچ گئی۔  

کورونا سے صحت یاب ہونے والے بڑھنے لگے ،میو ہسپتال سے مزید 25 مریض ڈسچارج، وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 168ہو گئی، کورونا وار کے 35 دنوں میں لاہور سے متاثرہ 582 ،ابتک 17 افراد جاں بحق ہوگئے،پنجاب میں ساڑھے 52 ہزار تشخیصی ٹیسٹ، وائرس کے شکار 3504 ہو گئے ،37 اموات ریکارڈ،684 مریض صحتیاب، 18 کی حالت تشویشناک قرار ۔