پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کی سنی گئی

پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کے لئے 10 چارٹرڈ فلائٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا، یہ اعلان برطانوی حکومت کی جانب سے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 1 لاکھ برطانوی وطن واپسی کے منتظر ہیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کو 10 پروازوں کی اجازت دیدی،قطر ائیرویز کی پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے لندن اور مانچسٹر آپریٹ کی جائیں گی،قطر ائیر ویز کے طیارے دوحہ سے خالی پاکستان پہنچیں گے،21 ،22 اور27 اپریل کو 3 پروازیں اسلام آباد سے برطانیہ شہریوں کو لیکر جائے گی۔
ایک پرواز لاہور سے برطانوی شہریوں کو لیکر روانہ ہو گی,اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے 23 سے 26 اپریل پروازیں جائیں گی،دوحہ سے خالی پرواز کے عملے کو اترنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور سے لندن کے لئے 22 اور24 اپریل کو دو پروازیں چلیں گی،لاہور سے مانچسٹر 26 اپریل کو پرواز چلے گی،ان کا مزید کہناتھا کہ پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے دباؤ اور مشکلات بڑھیں۔
گزشتہ دنوں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ برطانوی شہری موجود ہیں، پہلی ترجیح ان لوگوں کی واپسی ہے جو معمر ہیں یا جن کو ممکنہ طور پر بیمار ہونے کا خدشہ لاحق ہے,برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایسے حالات میں ہم جانتے ہیں کہ پی آئی اے کے انڈسٹرئیل ایکشن کے دوران پروازوں کی منسوخی اور اخراجات کے بارے میں آپ میں سے بہت سے لوگوں کو فرسٹریشن کا سامنا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پی آئی اے نے ایک روز قبل بتایا کہ ان کی اب برطانیہ کے لئے یومیہ پروازیں دستیاب نہیں ہیں۔ ان حقائق سے آگاہی کے بعد وزیر خارجہ ڈومینک راب نے مزید برطانویوں کو واپس وطن لانے کیلئے متعدد چارٹرڈ پروازوں کا انتظام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 1 لاکھ45ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں,کورونا کی وجہ  سےدیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس کے وار تیزی کے ساتھ جاری ہے، پاکستان میں اب تک 140 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer