ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹرجاری

 آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹرجاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹرجاری کردیا گیا، جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل دورکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کیاگیا،جس کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 20 اپریل سے 24 اہریل تک دو رکنی بینچ کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل دورکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔دورکنی بینچ فوجداری سمیت دیگر نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی پیشی بارے کاز لسٹ جاری کردی گئی، فریقین کو نوٹس جاری کیاگیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ لاک ڈاؤن کےدوران 10 سینئیرججز کےبطور ڈیوٹی ججزروسٹر جاری کرکیا گیا تھا، سیشن جج لاہور نےتمام ڈیوٹی جوڈیشل افسران کو درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنانےکا اختیار بھی دیا تھا،رخصت پرجانےوالے فاضل جج کی ڈیوٹی جونئیرجج کرے گا،اس سے قبل ڈیوٹی ججز بغیر کارروائی کیسز کی سماعت کرتے تھے،ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی دینےوالے ججز میں ایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب بخاری،امجد علی شاہ ،محمد یونس عزیز،طارق سلیم اورعتیق الرحمان سمیت دیگرججزشامل ہیں۔
6 اپریل کولاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے آٹھواں ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا تھا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد آٹھواں ججز روسٹر جاری ہوا، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان اور سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی کے سات اپریل کو بھی اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کی وجہ سے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا تھا۔

ترمیمی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس محمد امیر بھٹی آٹھ اپریل سے پرنسپل سیٹ پر کام سرانجام دیں گے جبکہ ترمیمی روسٹر میں پرنسپل سیٹ پر دس ڈویژن، 32 سنگل بنچز برقراررہیں گے,ڈویژن بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شجاعت علی خان، ڈویژن بینچ نمبر دو میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer