ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی بول پڑی،لوڈ شیڈنگ کے خلاف بڑا اعلان کردیا

 پیپلز پارٹی بول پڑی،لوڈ شیڈنگ کے خلاف بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان سادیہ: پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا، لاہور میں 27 اپریل کو مظاہرہ کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہو گیا جبکہ پیپلز پارٹی نے موجود حکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوں کے خلاف احتجاج کا منصوبہ بنایا لیا ہے۔ 27 اپریل کو لاہور میں احتجاجی کیمپ لگاکر مظاہرہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر، لیگی چیئرمین جوا کھیلتے دھر لیا گیا 

 واضح رہے کہ لاہور کے بعد پنجاب بھر کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔صدر لاہور حاجی عزیز الرحمان چن کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا جھانسہ دے کر ووٹ لینے والے بتائیں کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیوں نہیں کیا گیا۔ لوڈشیڈنگ سے صنعتوں کوخسارہ پہنچ رہا جبکہ دیہی علاقوں میں اس کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے ہو چکاہے۔